1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

Siste nytt

Tafseer dars på norsk blir hver søndag kl.19.15, hør live fra www.iqskole.no

 

ومن احیاھا فکانما احیا الناس جمیعا . جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔

Monday, 12 December 2011 20:53

Written by Admin

PDF Print E-mail

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ومن احیاھا فکانما احیا الناس جمیعا . جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔
پاکستان کے چاروں صوبے اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں ہیں۔ مرد، خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔  نام نہاد این جی اوز کا کہیں نام ونشان دکھائی نہیں دے رہا۔ اس کڑے وقت میں علماء کی زیر نگرانی کام کرنے والی رفاہی تنظیمیں ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس بحران سے نمٹا جائے۔ معمار ٹرسٹ اور الاختر ٹرسٹ کی خدمات اس کی روشن مثال ہیں۔  الحمد للہ اتحاد اہلسنت والجماعت، مرکز اہل السنت والجماعت اور احناف میڈیا سروس کے مخلص معاونین اور کارکنوں کی بے مثال محنت سے اس وقت تک چار ٹرک امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بجھوایا جاچکا ہے جن میں خیمے، ادویات، غذائی سامان اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔   کوشش یہ کی جارہی ہے کہ امدادی سامان اصل مستحقین تک پہنچے اس سلسلے میں الحمد للہ سیلاب زدہ علاقوں میں مقامی علماء کی مشاورت اور تعاون سے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں اور احناف میڈیا سروس کے کارکن اور مرکز اہل السنت والجماعت کے طلباء بذات خود ان آفت زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
اس وقت سب سے زیادہ جن اشیاء کی ضرورت ہے ان میں خیمے، ادویات اور آٹا سرفہرست ہیں۔

اس سلسلے میں درج ذیل احباب کو ذمہ دار بنایا گیا ہے، جو احباب تعاون کرنا چاہیں اور تفصیلات جاننا چاہیں وہ ان حضرات سے رابطہ فرمالیں۔۔۔
لاہور، ملتان، جنوبی پنجاب اور گرد ونواح: مولانا عبد الشکور حقانی   راطبہ نمبرز  03324410730,     03004207003
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کے دیگر حصوں سے:
مولانا محمد علی، ناظم مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا رابطہ نمبر03467357394
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیرون ملک سے: مولانا محمد کلیم اللہ -4576084 0092332       
مولانا عابد جمشید 4231173 0092321        00923344004420

اس کے علاوہ استغفار اور دعائوں کا خصوصی اہتمام فرمائیں، اللہ تعالی تمام مصیبت زدہ لوگوں کی مشکلات دور فرمائیں اور ہمیں اس نیک کام کے لیے بطور وسیلہ قبول فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین

محتاج دعا: محمد الیاس گھمن
نزیل: متحدہ عرب امارات

-